مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریب آبادی نے ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی حمایت کے لیے یورپی اڈوں کے استعمال سے متعلق نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے کے بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔
غریب آبادی نے ایک سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی فوجی جارحیت کی حمایت میں یورپی اڈوں سے 5 ہزار پروازیں کیے جانے کا اعتراف اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ یورپ اس جارحیت کے بنیادی ڈھانچے کا حصہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جن حکومتوں نے اپنا علاقہ امریکہ کے اختیار میں دیا، وہ اپنی ذمہ داری سے دستبردار نہیں ہوسکتیں۔ اس عمل پر ان کو جواب دیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ